کوچی ،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سبری مالا کے خوصی سربراہ پجاری نے کہا کہ سبری مالا مندر میں تمام عمر کی خواتین کے داخلے کی اجازت پر مبنی سپریم کورٹ کا فیصلہ ’’مایوس کن ‘‘ہے لیکن عدلیہ کے اس حکم کو ’’تنتری‘‘ افراد قبول کریں گے ۔واضح ہو کہ’’ تنتری‘‘ کیرالہ میں ہندو مندروں کے خصوصی سربراہ پجاری ہوتا ہے۔ ’’تراون کون دیسووم ‘‘بورڈ کے چیئرمین اے پدکمار نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے گا اور اس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق غور و خوض ہو گا۔پدم کمار نے کہا کہ بورڈ نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ وہ موجودہ قوانین کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن اب اس فیصلہ کو نفاذ کرنے کے سوا اب کوئی اور شکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ عدالت عظمیٰ کے حکم کو لاگو کرنے کے لئے قدم اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کا سنجیدگی مطالعہ کریں گے ۔ ایپا دھرم سینا کے صدر راہل ایشور نے کہا کہ وہ نظر ثانی کے متعلق عرضی داخل کریں گے۔